QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں غیر معیاری پیرا میڈیکل انسٹیٹیوشن کی رجسٹریشن معطل

31 Oct 2017 13:34

فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز خیبر پختونخوا نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم غیر معیاری 9 پیرامیڈیکل انسٹی ٹیویٹس کی رجسٹریشن معطل کرکے طلباء و طالبات کے داخلے روک دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز خیبر پختونخوا نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم غیر معیاری 9 پیرامیڈیکل انسٹی ٹیویٹس کی رجسٹریشن معطل کرکے طلباء و طالبات کے داخلے روک دیئے ہیں۔ ان اداروں میں پشاور سٹی انسٹی ٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز، گلبہار پشاور، بنوں انسٹی ٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز، عمر انسٹی ٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز بنوں، رحمان پیرا میڈیکل انسٹی ٹیویٹ ایبٹ آباد، امارات انسٹی ٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز دلہ زاک روڈ، خیبر انسٹی ٹییوٹ آف میڈیکل سائنسز دلہزاک روڈ پشاور، بنوں کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجیز، دانش کدہ انسٹی ٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز بنوں اور اسلامیہ انسٹی ٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز دلہ زاک روڈ پشاور شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 680409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680409/خیبر-پختونخوا-میں-غیر-معیاری-پیرا-میڈیکل-انسٹیٹیوشن-کی-رجسٹریشن-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org