0
Tuesday 31 Oct 2017 21:25

چارسدہ، بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

چارسدہ، بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے 25 دیہات نے بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف بطور احتجاج اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے سے انکار کردیا۔ یونین کونسل رشکی اور پانج پاو کے عوام نے اس سلسلے میں پیر قلعہ میں احتجاجی کیمپ بھی لگایا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہوئے معاہدے کے تحت وہ ہر ماہ ہزار روپے فی گھرانہ جمع کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود واپدا حکام لوڈ شیڈنگ کرتے اور ان سے پیسوں کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا علاقہ ترقیاتی منصوبوں سے بھی ہمیشہ محروم ہی رکھا گیا جس پر سب نے جرگہ میں متفقہ فیصلہ کیا کہ مطالبات پورے ہونے تک پولیو کی ٹیموں کو علاقے میں کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب مظاہرین کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 680526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش