0
Tuesday 31 Oct 2017 22:58

لبنان، عالمی فلسطین کانفرنس الوعد الحق، پاکستانی وفد کی شہداء فلسطین و مقاومت کے مزارات پر حاضری

لبنان، عالمی فلسطین کانفرنس الوعد الحق، پاکستانی وفد کی شہداء فلسطین و مقاومت کے مزارات پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی فلسطین کانفرنس “الوعد الحق” میں شرکت کے لئے پاکستان سے چھ رکنی وفد بیروت پہنچ چکا ہے، جہاں پر وفد کے شرکاء نے تحریک آزادئ فلسطین و القدس کے لئے جدوجہد کرنے والے مقاومت اسلامی کے شہداء کے مزارات پر حاضری دی اور شہدائے مقاومت اسلامی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہدائے مقاومت اسلامی کے مزارات پر حاضری دینے والے پاکستانی وفد میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے ترجمان اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ باقر زیدی، جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما علامہ شبیر انجم، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم اور معروف سماجی رہنما حیدر زیدی شامل تھے۔ اس موقع پر شہدائے مقاومت اسلامی کے درجات میں بلندی کی دعا کی اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی فلسطین کانفرنس “الوعد الحق” کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا، جو کہ دو نومبر تک جاری رہے گی۔ کانفرنس کا اہتمام علمائے مقاومت کے عالمی اتحاد کی جانب سے کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 680557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش