QR CodeQR Code

صوابی، ڈمپر اُلٹ کر کار پر گرگیا، 5 افرادجاں بحق،3 بچے زخمی

1 Nov 2017 09:42

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد اسلام آباد ایئر پورٹ جارہے تھے کہ صوابی میں نہر موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر اُلٹ کرگاڑی پر گرگیا۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے، واضح رہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوابی میں ٹوپی بائی پاس روڈ پر نہر موڑ کے قریب ڈمپر الٹ کر کار پر گرگیا، جس کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد اسلام آباد ایئر پورٹ جارہے تھے کہ صوابی میں نہر موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر اُلٹ کرگاڑی پر گرگیا۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے جنہیں امدادی ٹیموں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 680578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680578/صوابی-ڈمپر-ا-لٹ-کر-کار-پر-گرگیا-5-افرادجاں-بحق-3-بچے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org