0
Wednesday 1 Nov 2017 14:39

روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کیخلاف وائٹ ہائوس کے سامنے امریکی شہریوں کا مظاہرہ

روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کیخلاف وائٹ ہائوس کے سامنے امریکی شہریوں کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کیخلاف وائٹ ہائوس کے سامنے امریکی شہریوں نے مظاہرہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی حامی تنظیموں، اسلامی برادری، امریکی مسلمانوں نے مظاہرے میں بھر پور شرکت کی اور روہنگیا مسلمانوں پر مظالم،ان کی نسل کشی کی مذمت کی۔ مظاہرین نے امریکی حکومت کی خاموشی پر تنقید کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ برما میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے سلسلے کو روکا جائے اور اس کا سدباب کیا جائے۔ امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاپر ہونے والے اس مظاہرے میںشرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین نے زبردست نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے برما کی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشددکا سلسلہ بند کرے، اور انسانی المیے کو روکے۔
خبر کا کوڈ : 680663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش