QR CodeQR Code

پُر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والی پاکستانی قوم تمام چیلنجز کے باوجود سربلند ہونا جانتی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

1 Nov 2017 16:35

آئی ایس پی آر کے مطابق خنجراب سے گوادر کار ریلی کی اختتامی تقریب میں آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی امن و ترقی کا خواہاں ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان کی ترقی میں سی پیک منصوبے کی کامیابی مضمر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پُر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے، تمام چیلنجز کے باوجود سربلند ہونا جانتی ہے۔ 21 اکتوبر کو خنجراب سے شروع ہونے والی موٹر ریلی گوادر میں اختتام پذیر ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں آرمی چیف اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلی کےمنتظمین اور شرکاء کو داد و تحسین پیش کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہر چیلنج کے باوجود ہم نے ابھرنا ہی ہے، کامیاب موٹر ریلی پُرامن پاکستان کے دعوے کا ثبوت ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ خنجراب تا گوادر ہر پاکستانی امن و ترقی کا خواہاں ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان کی ترقی میں سی پیک منصوبے کی کامیابی مضمر ہے۔ آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی اقتصادی و معاشرتی ترقی کےلیے پاک فوج صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 680670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680670/پ-ر-امن-اور-کھیلوں-سے-محبت-کرنے-والی-پاکستانی-قوم-تمام-چیلنجز-کے-باوجود-سربلند-ہونا-جانتی-ہے-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org