0
Wednesday 1 Nov 2017 16:37

نواز شریف کل صبح پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف کل صبح پاکستان پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف آج برطانیہ سے روانہ ہوں گے اور کل صبح وطن واپس پہنچیں گے۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرا لیا ہے۔ وہ آج لندن سے روانہ ہوں گے اور پی آئی اے کی پرواز ’پی کے 786‘ کے زریعہ کل صبح 9 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ قبل ازیں لندن میں وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف اپنے صاحبزادے سلمان شہباز اور صاحبزادی کے ہمراہ پارک لین فلیٹ پہنچے اور بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ اس موقع پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان طویل ملاقات بھی ہوئی جس میں حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اتفاق رائے ہوا کہ شریف فیملی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں تاہم خاندان متحد ہے اور سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں گے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر بھی مشاورت ہوئی اور طے پایا کہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز مل کر کام کریں گے۔ نواز شریف نے تینوں بچوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ نوازشریف کی 3 نومبر جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی ہے جبکہ پچھلی سماعت میں پیش نہ ہونے پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 680700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش