0
Wednesday 1 Nov 2017 17:32

کرم ایجنسی، پاک افغان خرلاچی بارڈر 16 روز کی بندش کے بعد کھول دیا گیا

کرم ایجنسی، پاک افغان خرلاچی بارڈر 16 روز کی بندش کے بعد کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں پاک افغان بارڈر خرلاچی کو 16 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کےلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے کے قریب 15 اکتوبر کو بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیپٹن حسنین سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ اس واقعےکے بعد اعلیٰ حکام نے پاک افغان سرحد تجارت کےلیے بند کردی تھی جو آج (بدھ کے روز) دوبارہ کھول دی گئی ہے جس کے بعد خرلاچی کے راستے تجارت دوبارہ شروع ہوگئی ہےاور تجارتی گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب تاجر برادری، ڈرائیوروں اور افغان سرحد کے قریب رہائش پذیر تاجروں نے سرحد کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 680714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش