QR CodeQR Code

افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل یکم دسمبر تا 28 فروری معطل رہے گا، یو این ایچ سی آر

1 Nov 2017 17:40

ادارے کی طرف سے جاری بیان کیمطابق پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل یکم دسمبر تا 28 فروری 2018 معطل رہے گا اور اس دوران وطن واپسی اختیار کرنے والے پناہ گزینوں کے ساتھ مقررہ امداد نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین یو این ایچ سی آر نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل یکم دسمبر سے معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ ادارے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل یکم دسمبر تا 28 فروری 2018 معطل رہے گا اور اس دوران وطن واپسی اختیار کرنے والے پناہ گزینوں کے ساتھ مقررہ امداد نہیں کی جائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اضاخیل اور کوئٹہ میں یو این ایچ سی آر کے دفاتر کھلے رکھے جائیں گے تاہم ان تین ماہ کے دوران پناہ گزینوں کو صرف مشورے اور معلومات ہی دی جائیں گی۔ بیان میں یہ وضاھت بھی کی گئی کہ اضاخیل سنٹر سے نومبر میں جن کی واپسی طے ہے انہی پناہ گزینوں کو افغانستان بھیجا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی موسم سرما میں افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تین ماہ کیلئے موخر کیا گیا تھا۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق سرما میں واپس جانے والے مہاجرین کو افغانستان میں سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 680715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680715/افغان-پناہ-گزینوں-کی-واپسی-کا-عمل-یکم-دسمبر-28-فروری-معطل-رہے-گا-یو-این-ایچ-سی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org