0
Wednesday 1 Nov 2017 17:30

عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ کی مفتی اعظم لبنان شیخ ماہر حمود کی صدارت میں افتتاحی تقریب

عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ کی مفتی اعظم لبنان شیخ ماہر حمود کی صدارت میں افتتاحی تقریب
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ کا آغاز بدھ کے روز یکم نومبر کو مفتی اعظم لبنان مفتی شیخ ماہر حمود کی صدارت میں ہوا، عالمی فلسطین کانفرنس میں فلسطین سمیت شام، عراق، لبنان، یمن، بحرین، کویت، اسپین، پاکستان، افغانستان، بھارت، ایران، ترکی، روس، آذربائی جان، ترکمانستان، چیچنیا، بوسنیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ، موریشز، سوڈان، نیجیریا، مصر، جنوبی افریقا، یوگنڈا سمیت شمالی و جنوبی افریقائی ممالک سمیت برطانیہ اور امریکہ میں مقیم علمائے کرام و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ کی افتتاحی تقریب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے تین سو سے زائد علمائے اسلام و مقاومت سمیت لبنان میں موجود سینکڑوں علمائے کرام اور مفتیان عظام نے شرکت کی۔ عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ کی افتتاحی تقریب میں عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیات اور مفتی عظام سمیت تحریک آزادی فلسطین کے لئے سرگرم عمل جماعتوں بشمول حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی، پاپولر فرنٹ و دیگر کی اعلٰی قیادتوں نے بھی شرکت کی اور شرکائے کانفرنس سے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ کا انعقاد فلسطینی عوام کے ساتھ کی جانے والی برطانوی خیانت بالفور اعلامیہ کے ایک سو سال مکمل ہونے پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ فلسطین پر صرف اور صرف فلسطینیوں کا حق ہے، جبکہ بالفور جیسے اعلامیہ اور وعدے کہ جس کی بنیاد پر عالمی استعماری قوتوں نے فلسطین پر ایک غاصب صیہونی ریاست کا قیام عمل میں لائے تھے، کی کوئی حیثیت نہیں۔

عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ کی افتتاحی تقریب میں عالم اسلام کی ممتاز شخصیات میں مفتی اعظم لبنان اور علمائے مقاومت اسلامی اتحاد کے سیکرٹری جنرل شیخ ماہر حمود، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم، ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندہ آیت اللہ شیخ محسن اراکی (ایران)، مفتی ڈاکٹر شیخ توفیق رمضان بوتی(شام)، شیخ علی ہاشم السراج (سوڈان)، شیخ عبد الطیف المیم (عراق)، شیخ انس (افریقا)، عبدالغنی شمس الدین (ملائیشیا) نے شرکت کی اور افتتاحی تقریب سے خطاب کیا جبکہ مقبوضہ القدس سے مسیحی رہنما عطاء اللہ حنا اور فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ شیخ اسماعیل ہنیہ نے بذریعہ ٹی وی لنک شرکائے کانفرنس سے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ اس موقع پر پاکستانی وفد جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم، جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مولانا باقر زیدی، مولانا شفقت شیرازی، جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما پیر علامہ شبیر انجم اور معروف سماجی رہنما حیدر زیدی بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 680728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش