QR CodeQR Code

قوم یکجا ہو کر وطن کے دشمنوں کو ناکام کرے، ملک سے کرپشن کے خاتمہ سے ہی پاکستان مستحکم ہوسکتا ہے، احمد مجتبی گیلانی

1 Nov 2017 21:37

ملتان میں استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عزاداری کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں، علمائے کرام کی متفقہ رائے یہی ہے کہ ملک میں فرقہ واریت نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عزاداری کونسل کے زیراہتمام ''استحکام پاکستان کانفرنس'' ممتاز عالم دین علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کے زیرصدارت منعقد ہوئی، جبکہ مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی، مخدوم عباس رضا مشہدی، علامہ خالد محمود ندیم، علامہ عبدالحق مجاہد، ڈاکٹر ارشد بلوچ، صنم نقوی، فضہ شہوار، رائو عارف رضوی، پروفیسر عبدالماجد وٹو، عامر محمود نقشبندی اور علامہ عبدالحنان حیدری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ استحکام پاکستان کیلئے باہمی اختلافات دور کرنا ہوں گے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے امن دشمنوں کو مایوس کرنا ہوگا۔ مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ قوم یکجا ہو کر وطن کے دشمنوں کو ناکام کرے اور ملک سے کرپشن کے خاتمہ سے ہی پاکستان مستحکم ہوسکتا ہے، عالمہ صنم نقوی، علامہ عبدالحق مجاہد اور مخدوم عباس رضا مشہدی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں، علمائے کرام کی متفقہ رائے یہی ہے کہ ملک میں فرقہ واریت نہیں ہے۔ یہ علم کی باتیں ہیں البتہ علمائے کرام امن کے سفیر ہیں، پاکستان میں امن اور یکجہتی کیلئے علمائے کرام ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں، اس موقع پر صاحبزادہ انوار الحق مجاہد، پروفیسر نعیم کاظمی، نورالامین خاکوانی، افتخار مغل، رکن الدین ندیم حامدی، قاری ابوبکر نقشبندی، ڈاکٹر غضنفر ملک، کلب عابد خان، خواجہ دلشاد، عیسیٰ بھٹہ، ڈاکٹر اعظم خاکوانی، ڈاکٹر حافظ صفوان، چوہدری نویل جونی، پادری عمانویل تبسم، ملک منظور اعوان، سید فرحت بخاری، وسیم عباس، محسن خان لنگاہ، ابرار خان، الحاج اشرف قریشی، تاج محمد تاج اور دیگر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 680746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680746/قوم-یکجا-ہو-کر-وطن-کے-دشمنوں-کو-ناکام-کرے-ملک-سے-کرپشن-خاتمہ-ہی-پاکستان-مستحکم-ہوسکتا-ہے-احمد-مجتبی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org