QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا کے 35 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری دیدی

2 Nov 2017 00:18

ذرائع کے مطابق، حکومت حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی آج ہی منظور کرنے کی کوشش کرے گی۔ کابینہ کو پی آئی اے کے بزنس پلان پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے بعد وزیراعظم نے پی آئی اے کے بزنس پلانے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا کے 35 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کا بل کل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر قانون نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل کے مسودے اور اس حوالے سے پارلیمانی رہنماوں سے ہونے والی مشاورت سے آگاہ کیا۔ وفاقی کابینہ نے حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق، حکومت حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی آج ہی منظور کرنے کی کوشش کرے گی۔ کابینہ کو پی آئی اے کے بزنس پلان پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے بعد وزیراعظم نے پی آئی اے کے بزنس پلانے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ کابینہ نے کازقستان، امریکہ، ترکی، بیلا روس سمیت مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی بھی توثیق کر دی۔


خبر کا کوڈ: 680775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680775/وفاقی-کابینہ-نے-خیبرپختونخوا-کے-35-مقدمات-فوجی-عدالتوں-کو-بھیجنے-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org