QR CodeQR Code

اٹک، پوسٹ آفس کی گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

2 Nov 2017 09:19

ڈی پی او عبادت نثار کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جنڈ نے مخبر کی اطلاع پر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے انٹری پوائنٹ خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر بنوں پوسٹ آفس کی گاڑی شہ زور نمبر KQ-7641 سندھ کو روکا، تو دوران چیکنگ گاڑی کے خفیہ خانوں میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پوسٹ آفس کی گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اٹک پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کے پی کے پوسٹ آفس کی گاڑی میں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او عبادت نثار کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جنڈ نے مخبر کی اطلاع پر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے انٹری پوائنٹ خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر بنوں پوسٹ آفس کی گاڑی شہ زور نمبر KQ-7641 سندھ کو روکا، تو دوران چیکنگ گاڑی کے خفیہ خانوں میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ اٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور اور ایک اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 680813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/680813/اٹک-پوسٹ-ا-فس-کی-گاڑی-سے-بھاری-مقدار-میں-اسلحہ-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org