0
Thursday 2 Nov 2017 13:16

جے یو آئی (س) کا فاٹا انضمام کے حق میں جلسوں کے انعقاد کا اعلان

جے یو آئی (س) کا فاٹا انضمام کے حق میں جلسوں کے انعقاد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علماء اسلام مولانا سمیع الحق گروپ نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حق میں جلسوں کے مرحلہ وار انعقاد کا اعلان کر دیا۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (س) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پہلا جلسہ رواں مہینے کی 5 تاریخ کو جنوبی وزیرستان وانا میں، 6 نومبر کو شمالی وزیرستان میران شاہ میں، 11 نومبر کو کرم ایجنسی کے مقام صدہ میں، 12 کو جمرود خیبر ایجنسی میں جبکہ 18 نومبر کو پشاور میں ایک بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو عرصہ دراز سے اپنے حقوق سے محروم رکھا گیا تاہم اب وقت آگیا ہے کہ انہیں ملک کے دیگر حصوں کی طرح بنیادی حقوق دیئے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو میں مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ انضمام پر ملک کی ساری سیاسی جماعتیں ایک طرف جبکہ مولانا فضل الرحمٰن اور محمود خان اچکزئی دوسری طرف ہیں، حالانکہ محمود خان اچکزئی کے فاٹا میں سٹیک بھی کوئی نہیں البتہ مولانا فضل الرحمٰن کو چاہیئے کہ قوم اور سیاسی جماعتوں کی متفقہ آواز اور فیصلے کی حمایت کریں۔
خبر کا کوڈ : 680868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش