0
Thursday 2 Nov 2017 14:30

نئے کسٹم رولز کا اطلاق، طورخم بارڈر پر دونوں جانب ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی

نئے کسٹم رولز کا اطلاق، طورخم بارڈر پر دونوں جانب ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی
اسلام ٹائمز۔ خیبرایجنسی میں کسٹم کے نئے قوانین کے نفاذ سے اجازت نہ ملنے پر طورخم سرحد کے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کے لائن لگ گئے ہیں۔ نئے کسٹم قانون کے مطابق تجارتی سامان کے لئے بعض اہم دستاویزات کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے، ان دستاویزات میں تجارت کرنے والے دونوں فریقین کے درمیان کاروباری معاہدہ کی کاپی، تجارت کے لئے اجازت نامہ، سامان کی ادائیگی کے ثبوت، تجارتی سامان کا گریڈنگ سرٹیفکیٹ، تاجر کی پروڈکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ممبر شپ، شناختی کارڈ، نیشنک ٹیکس نمبر، پھل، سبزیوں اور مال مویشیوں کی صورت میں ان کی بیماریوں سے محفوظ اور صفائی کا سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔ اس نئے قانون کے مطابق دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز سے سرحد پر دونوں جانب تجارتی سامان سے لدھے سینکڑوں ٹرک کھڑے ہیں اور ٹراسنپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے خوراکی سامان کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ طورخم کلیئرنگ ایجنٹس کے صدر حیات اللہ کا کہنا ہے کہ ملک کسی بھی دوسرے سحد پر یہ نیا کسٹم قانون نافذ نہیں ہوا صرف طورخم پر اس کا نفاذ ظلم ہے اور وہ کبھی بھی اس نئے قانون کو ماننے کےلئے تیار نہیں ہوں گے۔ انہوں دھمکی دی کہ اگر کلیئرنس کا پرانا نظام بحال نہیں کیا گیا تو وہ کلیئرنس کے اس عمل کو مستقل طور پر بند کردیں گے دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ نے اس ضمن میں مذاکرات کے لئے کلیئرنس ایجنٹس کا ایک اجلاس طلب کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 680880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش