0
Thursday 2 Nov 2017 23:41

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کر گئیں

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کر گئیں
اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا نیویارک میں انتقال کرگئیں، دینا واڈیا کی عمر 98 برس تھی، وہ محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی تھیں۔ خاندانی ذرائع نے دینا واڈیا کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔ دینا واڈیا 15 اگست 1919ء کو قیام پاکستان سے 28 برس قبل لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔ دینا محمد علی جناح اور رتن بائی کی واحد اولاد تھیں۔ دینا واڈیا کے شوہر نویلی واڈیا تھے، دینا واڈیا نے پسماندگان میں دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ دینا نویلی واڈیا سے شادی کے بعد ممبئی میں مقیم ہوگئی تھیں اور قیام پاکستان کے بعد بھی پاکستان نہیں آئی تھیں۔ بعد ازاں وہ اپنے خاندان سمیت امریکہ منتقل ہوگئی تھیں اور ایک عرصے سے وہیں مقیم تھیں۔ تاہم 11 ستمبر 1948ء کو اپنے والد کے انتقال کے موقع پر وہ کراچی پہنچی تھیں اور کچھ وقت اپنی پھوپھو فاطمہ جناح کے ساتھ گزارنے کے بعد واپس لوٹ گئی تھیں۔

یاد رہے کہ ایک پارسی نوجوان سے پسند کی شادی کرنے کے بعد ان کے اپنے والد سے تعلقات ہمیشہ رسمی رہے۔ دینا واڈیا دوسری اور آخری بار مارچ 2004ء میں پاکستان تشریف لائی تھیں جہاں انہوں نے اس وقت کے سربراہ صدر پرویز مشرف کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جا رہا کرکٹ میچ بھی دیکھا۔ اپنے دورے کے دوران دینا واڈیا، ان کے صاحبزادے نسلی واڈیا، پوتوں نیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا نے کراچی میں بانی پاکستان محمد علی جناح اور مادر ملت فاطمہ جناح کے مزار پر بھی حاضری دی۔
خبر کا کوڈ : 680966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب