0
Thursday 2 Nov 2017 23:51

کراچی، متحدہ پاکستان نے مردم شماری کیخلاف جلسے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی

کراچی، متحدہ پاکستان نے مردم شماری کیخلاف جلسے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام مردم شماری میں دھاندلی اور ناانصافی کے خلاف 5 نومبر کو مزار قائداعظم پر ہونے والے جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت کیلئے رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الوسیم نے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں واقع حیدری مارکیٹ کا دورہ کیا اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن بفرزون کی یوسی 35 میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان ارشد حسن اور شکیل احمد نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں مردم شماری میں دھاندلی کے خلاف ہونے والے مظاہرہ میں شرکت کی جبکہ قصبہ علی گڑھ ایک نمبر سے قذافی چوک تک کے علاقوں کا دورہ کرکے ہینڈ بل تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انچارج عبدالحق اور کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ اسی طرح رابطہ کمیٹی کے ارکان زاہد منصوری، شاہد علی اور کشور زہرا نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے مجید کالونی، بھینس کالونی، لیبر اسکوائر، ملیر ڈسٹرکٹ میں جعفر طیار سوسائٹی کا دورہ کیا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور لوگوں میں 5 نومبر کو ہونے والے جلسے کے ہینڈ بل تقسیم کئے۔ اپنے دورے کے موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری میں دھاندلی سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کو ہرگز قبول نہیں ہے، اگر مردم شماری میں دھاندلی کرکے کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمارے حقوق پر قدغن لگا سکتا ہے تووہ خواب غفلت سے نکل آئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جدوجہد عوامی مفاد اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے ہے اور مردم شماری میں ڈالے جانے والے ڈاکے پر ایم کیو ایم پاکستان کسی طرح خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔
خبر کا کوڈ : 680971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش