QR CodeQR Code

احمدی نژاد اور حسین موسوی کی پالیسیوں میں کوئی خاص فرق نہیں،اوباما

17 Jun 2009 13:16

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور ان کے حریف میر حسین موسوی کی پالیسیوں میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آتا،فتح کسی کی بھی ہو امریکا کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں باراک اوباما نے کہا کہ شاید محمود


واشنگٹن:امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور ان کے حریف میر حسین موسوی کی پالیسیوں میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آتا،فتح کسی کی بھی ہو امریکا کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں باراک اوباما نے کہا کہ شاید محمود احمدی نژاد اور میر حسین موسوی کی پالیسیوں میں اتنا فرق نہ ہو جتنی اس کی تشہیر کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں میں سے کوئی بھی صدارتی امیدوار کامیاب قرار دیا جائے، انہیں ایران میں امریکا مخالف حکومت سے معاملات طے کرنے ہوں گے۔صدر اوباما نے کہا کہ ایران میں صدارتی انتخاب کے بعد ہونے والے پر تشدد مظاہرے امریکی عوام اور ان کے لئے باعثِ تشویش ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرے ظاہر کرتے ہیں کہ ایرانی عوام انتخابی نتائج سے مطمئن نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 6810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/6810/احمدی-نژاد-اور-حسین-موسوی-کی-پالیسیوں-میں-کوئی-خاص-فرق-نہیں-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org