0
Friday 3 Nov 2017 13:16

رائیونڈ تبلیغی اجتماع دوسرے روز میں داخل، علماء کے بیانات کا سلسلہ جاری

رائیونڈ تبلیغی اجتماع دوسرے روز میں داخل، علماء کے بیانات کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ تبلیغی اجتماع دوسرے روز میں داخل ہو گیا، ملک کے مختلف گوشوں سے اجتماع میں ہزاروں افراد شریک ہیں، شرکا کی سکیورٹی کے فورل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ تبلغی اجتماع کا دوسرا دن شروع ہو گیا، دن کا آغاز نماز فجر کے بعد مولانا عبدالواہاب کے بیان سے شروع ہوا، دن بھر بھی معروف علماء کی جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تبلیغی اجتماع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری داخلی اور خارجی راستوں پر تعنات ہے۔ شرکا کے داخلے کیلئے 2 راستے رکھے گئے ہیں جن پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ٹریفک وارڈنز اجتماع کے اطراف کے راستوں پر ٹریفک کا بہاؤ برقرار رکھنے کیلئے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ تبلیغی مرکز کے اپنے ڈنڈا بردار رضا کار بھی اجتماع کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 681015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش