QR CodeQR Code

سرگودہا، فورتھ شیڈول افراد کے کوائف آن لائن کرنے کیلئے 3 روزہ ڈیڈ لائن

3 Nov 2017 16:06

نیشنل ایکشن پلان کے تحت فورتھ شیڈول افراد کی نگرانی سخت کرنے کیساتھ ساتھ انکے کوائف آن لائن کرنیکا عمل جاری ہے، جس کی تکمیل میں سرگودھا سمیت کئی اضلاع ناکام رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے کوائف آن لائن کرنے کے عمل کی تکمیل کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن دیدی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت فورتھ شیڈول افراد کی نگرانی سخت کرنے کیساتھ ساتھ انکے کوائف آن لائن کرنیکا عمل جاری ہے، جس کی تکمیل میں سرگودھا سمیت کئی اضلاع ناکام ہیں، جس پر گزشتہ روز ہوم ڈیپارٹمنٹ نے رہ جانیوالے افراد کی فہرستیں اور کوائف ارسال کرتے ہوئے ضلعی سربراہان فورتھ شیڈول افراد کے کوائف آن لائن کرنے کیلئے 3 روزہ ڈیڈلائن کا وقت دیا اور ہدایت کی ہے کہ ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔


خبر کا کوڈ: 681042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681042/سرگودہا-فورتھ-شیڈول-افراد-کے-کوائف-لائن-کرنے-کیلئے-3-روزہ-ڈیڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org