0
Friday 3 Nov 2017 17:36

پبلک لائبریری پاراچنار مرمت اور اپ گریڈیشن کے بعد عوام کیلئے کھول دی گئی

پبلک لائبریری پاراچنار مرمت اور اپ گریڈیشن کے بعد عوام کیلئے کھول دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کرم ایجنسی میں پاک آرمی کے تعاون سے پبلک لائبریری مرمت اور اپ گریڈیشن کے بعد عوام کے لئے کھول دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اظہر عباسی نے باقاعدہ طور پر پبلک لائبریری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پولیٹیکل حکام اور علاقے کے عمائدین بھی موجود تھے۔ اس لائبریری میں کتابوں کیسا تھ ساتھ انٹر نیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس سے عوام خصوصاً طلباء کو مستفید ہونے کا موقع مل سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 681055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب