QR CodeQR Code

پبلک لائبریری پاراچنار مرمت اور اپ گریڈیشن کے بعد عوام کیلئے کھول دی گئی

3 Nov 2017 17:36

اس لائبریری میں کتابوں کیسا تھ ساتھ انٹر نیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس سے عوام خصوصاً طلباء کو مستفید ہونے کا موقع مل سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کرم ایجنسی میں پاک آرمی کے تعاون سے پبلک لائبریری مرمت اور اپ گریڈیشن کے بعد عوام کے لئے کھول دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اظہر عباسی نے باقاعدہ طور پر پبلک لائبریری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پولیٹیکل حکام اور علاقے کے عمائدین بھی موجود تھے۔ اس لائبریری میں کتابوں کیسا تھ ساتھ انٹر نیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس سے عوام خصوصاً طلباء کو مستفید ہونے کا موقع مل سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 681055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681055/پبلک-لائبریری-پاراچنار-مرمت-اور-اپ-گریڈیشن-کے-بعد-عوام-کیلئے-کھول-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org