0
Friday 3 Nov 2017 18:06

بلاول بھٹو کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان

بلاول بھٹو کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا، اتوار کو احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف تو نہیں دے سکی مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کردیا ہے، بلاول بھٹو نے اس اضافے کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پریس کلب کے سامنے مظاہرے ہوں گے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی کال پر پنجاب بھر میں پارٹی کارکن اتوار کو احتحاجی مظاہرے کریں گے، اس ضمن میں تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 681065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش