QR CodeQR Code

ہمارے قائد آصف علی زرداری عوام کی زبان بول رہے ہیں، سہیل انور سیال

3 Nov 2017 18:15

لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ہدایات پر یکم دسمبر 2017ء سے آبادگاروں، کسانوں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مل کر زرعی پالیسی تشکیل دی جائے گی جبکہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ کے آبادگاروں کو جدید مشینری بھی فراہم کریں گے تاکہ آبادگار بہتر فصل اٹھا سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ آصف علی زرداری دوسری زبان بول رہے ہیں، یہ حقیقت ہے کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری عوام کی زبان بول رہے ہیں۔ لاڑکانہ میں آبادگاروں اور کسانوں میں تھریشر اور روٹا ویٹر مشین تقسیم کرنے کے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہدایات پر یکم دسمبر 2017ء سے آبادگاروں، کسانوں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مل کر زرعی پالیسی تشکیل دی جائے گی جبکہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ کے آبادگاروں کو جدید مشینری بھی فراہم کریں گے تاکہ آبادگار بہتر فصل اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بیجوں کے رجسٹریشن اور رائس ملرز مالکان پر کنٹرول کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے لیکن وفاقی حکومت نے زراعت کے شعبے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے آبادگاروں میں تھریشر اور روٹا ویٹر مشینیں تقسیم کی۔ دوران تقریب آبادگاروں کی جانب سے غیر معیاری مشینیں فراہم کرنے پر صوبائی وزیر نے معاملے کے متعلق انکوائری کروانے کا بھی اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 681066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681066/ہمارے-قائد-آصف-علی-زرداری-عوام-کی-زبان-بول-رہے-ہیں-سہیل-انور-سیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org