QR CodeQR Code

شریف برادران کی سیاست ختم ہوچکی، جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے، سیف اللہ سدوزئی

3 Nov 2017 19:07

ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ نااہل شخص کو پروٹوکول کے ساتھ عدالت لانا قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، شہداء ماڈل ٹائون کے خون سے ہاتھ رنگین کرنے والوں کا کڑا احتساب پوری قوم کی آواز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ برسوں سے برسراقتدار رہنے والے شریف برادران کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے، وہ وقت دور نہیں جب یہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے، پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے سے نااہل ہونے والے قومی مجرم کو سرکاری پروٹوکول میں عدالت لانا قانون اور انصاف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ہم عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ شرجیل میمن کی طرح نواز شریف، حسن، حسین نواز، کیپٹن صدر، مریم صفدر اور اسحاق ڈار کو بھی فوری گرفتار کرے تا کہ یہ سرکاری وسائل کو استعمال نہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ظالموں کے ہاتھ شہداء ماڈل ٹائون کے خون سے رنگین ہیں، ان کا کڑا احتساب پوری قوم کی آواز ہے۔ اگر اس مرتبہ یہ احتساب سے بچ گئے تو پھر پاکستان کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 681081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681081/شریف-برادران-کی-سیاست-ختم-ہوچکی-جلد-جیل-سلاخوں-کے-پیچھے-ہونگے-سیف-اللہ-سدوزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org