0
Friday 3 Nov 2017 21:46
اتوار تک ہمارے رہنما کو رہا نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل ڈی چوک اسلام آباد میں دینگے

ناصر شیرازی رہا نہ ہوئے تو پاکستان کیا، لندن میں بھی شریفوں کا جینا دوبھر کر دینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

ہم شہباز شریف پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فوری طور پر ناصر شیرازی کو بازیاب کرنیکا حکم دیں، بصورت دیگر پورے ملک سے قافلے لاہور پہنچیں گے
ناصر شیرازی رہا نہ ہوئے تو پاکستان کیا، لندن میں بھی شریفوں کا جینا دوبھر کر دینگے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں ایوان وزیراعلٰی کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو ڈیڈ لائن دی کہ اتوار تک ناصر شیرازی کو رہا نہ کیا گیا تو اتوار کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی دھرنا دیں گے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور پھر پورے ملک سے قافلے لاہور پہنچیں گے، جہاں پنجاب حکومت کا پورا سسٹم جام کر دیں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رانا ثناء اللہ نے ناصر شیرازی کو اغواء کروا کر بہت بڑی غلطی کی ہے اور انہیں اندازہ ہی نہیں کہ پنجاب حکومت نے یہ کیا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کو اس لئے اغوا کیا گیا کہ وہ شیعہ مسنگ پرسنز کیلئے آواز اٹھا رہے تھے اور رانا ثناء اللہ کی فرقہ وارانہ سوچ کو بے نقاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کو رہا نہ کیا گیا پنجاب میں حکومت کا سسٹم ناکام کر دیں گے اور پورا صوبہ جام کر دیا جائے گا۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم شریف برادران کا پیچھا صرف پنجاب میں نہیں بلکہ لندن میں بھی کریں گے اور لندن میں بھی ان کا چلنا پھرنا مشکل ہو جائے گا، ناصر شیرازی کو اغواء کرکے عقیدہ ختم نبوت کے مخالف نے اپنی حکومت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے پہلے بھی بہت غلطیاں ہوئی ہیں، لیکن یہ اس کی فاش غلطی ہے، جس کا ردعمل ان کی توقع سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فوری طور پر ناصر شیرازی کو بازیاب کرنے کا حکم دیں، بصورت دیگر پورے ملک سے قافلے لاہور پہنچیں گے، ہم وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے اور حکومت کے خاتمے تک نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے سرپرست سن لیں کہ رانا ثناء اللہ کیلئے فیصل آباد کے تمام راستے مسدود کر دیئے جائیں گے۔ ان حکمرانوں کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ختم نبوت کا منکر ہے، وہ قادیانیوں اور بھارت کا دوست ہے اور یہ دونوں پاکستان کے دشمن ہیں، ہم پاکستان کے حقیقی محافظ ہیں اور پاکستان کی سلامتی کیلئے کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے اپنے گھناؤنے مقاصد پورے کرنا شریف برادران کا وطیرہ ہے، لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ ہم وہ قوم نہیں جو ڈر جائے گی، ہم نے بڑی سے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم پاکستان کے بیٹے ہیں اور پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 681101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش