0
Saturday 4 Nov 2017 01:12

ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین مقرر، صدر ممنون نے منظوری دیدی

ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین مقرر، صدر ممنون نے منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین سمیت 10 ممبران کونسل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین قبلہ ایاز مقرر کر دیئے گئے ہیں، نئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے ہیں، 10 ممبران میں قاری عبدالرشید، غلام حسین سیالوی، علامہ عارف واحدی، پیر رشید الحسین معین شامل ہیں۔ نئے ممبران میں اللہ بخش کلیار، مولانا راغب نعیمی، عبدالحکیم اکبری، صاحبزادہ ساجد الرحمان، خورشید ندیم اور حافظ فضل الرحمان کے نام بھی شامل ممبران کا تقرر تین سال کے لئے کیا گیا۔ واضح رہے کہ کونسل 20 اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے 10 اراکین نے گزشتہ سال اپنی مدت مکمل کی تھی جس کے بعد وزارت قانون نے اراکین کی تقرری کے لیے 30 افراد کے نام وزیراعظم کو بھیجے تھے۔
خبر کا کوڈ : 681158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش