QR CodeQR Code

پاک افغان ایکسپورٹرز نے غلام خان بارڈر کھولنے کا مطالبہ کردیا

4 Nov 2017 07:47

حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کیاگیاکہ ایکسپورٹرز کی بہتری کیلئے ان سے تعاون کریں، ایکسپورٹرز نے غلام خان بارڈر کو برآمدات اور درآمدات کیلئے کھولنے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس حاجی قدیراللہ کی زیرصدارت نیو سرحد کراچی گڈز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خرلاچی بارڈر پر گاڑیوں کے روڈ پاس، لوڈ آن لوڈ سمیت بارڈر پر آن لوڈ اور دیگر اہم مسائل پر بھی بحث ہوئی۔ حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کیاگیاکہ ایکسپورٹرز کی بہتری کیلئے ان سے تعاون کریں، ایکسپورٹرز نے غلام خان بارڈر کو برآمدات اور درآمدات کیلئے کھولنے کا مطالبہ کیا جوکہ طورخم کی نسبت 270 کلومیٹر کابل کے قریب پڑتا ہے اور سڑکیں بھی کھلے اور کشادہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 681176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681176/پاک-افغان-ایکسپورٹرز-نے-غلام-خان-بارڈر-کھولنے-کا-مطالبہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org