0
Saturday 4 Nov 2017 10:11

ناصر شیرازی کا اغوا قابل مذمت، رانا ثناء اللہ اپنا قبلہ درست کرلیں، پیپلز پارٹی پنجاب

ناصر شیرازی کا اغوا قابل مذمت، رانا ثناء اللہ اپنا قبلہ درست کرلیں، پیپلز پارٹی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب نے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کے اغواء پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ اس اغواء کے ذمے دار ہیں، انتقامی سیاست کرنے سے بہتر ہے وہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن نے کہا کہ ناصر شیرازی کو سادہ کپڑوں میں مسلح افراد نے اٹھایا اور اس اغواء کے ذمے دار رانا ثنااللہ ہیں۔ رانا ثنااللہ سیاسی کارکنوں کیخلاف ہٹلر بننے کی کوشش نہ کریں، انتقامی سیاست کرنے سے بہتر ہے وہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بوکھلا چکی ہے اور مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، پیپلز پارٹی اس ایشو پر مکمل طور پر مجلس وحدت مسلمین کیساتھ ہے، اگر سیاسی کارکنوں کو اسی طرح اٹھایا جاتا رہا تو(ن) لیگ بھی محفوظ نہیں رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 681183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش