QR CodeQR Code

طلبہ یونینز پر پابندی برقرار رکھی جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

4 Nov 2017 11:12

حنا پرویز بٹ نے قرارداد میں موقف اختیار کیا ہے کہ طلبا تنظیموں کی وجہ سے تعلیمی اداروں کا پُرامن ماحول خراب ہوتا ہے، اس سے لڑائی جھگڑے اور دنگے فساد ہوتے ہیں، درجنوں نوجوان ان لڑائیوں میں قتل بھی ہو چکے ہیں، اس لئے یونینز کی بحالی کا فیصلہ روکا جائے اور یونینز پر پابندی برقرار رکھی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طلبہ یونین پر پابندی برقرار رکھی جائے۔ حنا پرویز بٹ نے قرارداد میں موقف اختیار کیا ہے کہ طلبا تنظیموں کی وجہ سے تعلیمی اداروں کا پُرامن ماحول خراب ہوتا ہے، اس سے لڑائی جھگڑے اور دنگے فساد ہوتے ہیں، درجنوں نوجوان ان لڑائیوں میں قتل بھی ہو چکے ہیں، اس لئے یونینز کی بحالی کا فیصلہ روکا جائے اور یونینز پر پابندی برقرار رکھی جائے۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ طلبا کو پڑھنے کیلئے اچھا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت تعلیمی ماحول کو پُرامن رکھنے کیلئے طلباء کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی لگائے اور طلباء یونین کو بحال نہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 681202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681202/طلبہ-یونینز-پر-پابندی-برقرار-رکھی-جائے-پنجاب-اسمبلی-میں-قرارداد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org