QR CodeQR Code

دشمن تاریخ سے سبق سیکھ لے ہم دبنے والے نہیں بلکہ اور مضبوط ہو کر ابھرتے ہیں، علامہ اقبال بہشتی

4 Nov 2017 11:04

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی شیعہ دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، وہ وقتاََ فوقتاََ اپنی گھنونی حرکتوں سے شیعہ رہنماؤں کو نشانہ بناتا رہا ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ناصر شیرازی اور انکے علاوہ دیگر مومنین جو انکے زیرِ اثر اداروں کے پاس قید ہیں انکو رہا کیا جائے ورنہ ہم پورے پاکستان کو جام کردینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پریس کلب میں شیعہ گمشدہ افراد، بالخصوص مرکزی قومی لیڈر، لاھور ہائیکورٹ کے ایڈوکیٹ، مذہبی سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکٹری جنرل اور آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی کے لاھور میں فورسز کی طرف سے غیر قانونی و ظالمانہ اغواء کے خلاف ایم ڈبلیو ایم نے پشاور پریس کلب میں احتجاج اور پریس کانفرنس کی۔ میڈیا سے گفتگو میں خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی کا کہنا تھا کہ دشمن ذرا تاریخ سے سبق سیکھ لے کہ قتل و قید و اغواء و تشدد سے ہم دبنے والے نہیں بلکہ زیادہ مضبوط ہو کر ابھرتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ناصر شیرازی کو اغواء کرکے ہمیں ڈرانا چاہا لیکن ہم پہلے سے مظبوط ہوکر ظالم کا مقابلہ کریں گے اور حق کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی شیعہ دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، وہ وقتاََ فوقتاََ اپنی گھنونی حرکتوں سے شیعہ رہنماؤں کو نشانہ بناتا رہا ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ناصر شیرازی اور ان کے علاوہ دیگر مومنین جو ان کے زیرِ اثر اداروں کے پاس قید ہیں ان کو رہا کیا جائے ورنہ ہم پورے پاکستان کو جام کردیں گے، ہمیں صرف قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم کا انتظار ہے۔


خبر کا کوڈ: 681209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681209/دشمن-تاریخ-سے-سبق-سیکھ-لے-ہم-دبنے-والے-نہیں-بلکہ-اور-مضبوط-ہو-کر-ابھرتے-ہیں-علامہ-اقبال-بہشتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org