QR CodeQR Code

دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری

4 Nov 2017 11:06

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ کر معاملہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جنوری 2017ء سے اب تک ایک بھی کیس فوجی عدالتوں کو نہیں بھیجا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے توجہ دلاؤ خط کے بعد وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوانے کی منظوری دیدی ہے۔ رواں سال جولائی میں نگراں کمیٹی نے ان 29 کیسز کو فوجی عدالت بھیجنے کی منظوری دے دی تھی اور تب سے یہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے منتظر تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ کر معاملہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جنوری 2017ء سے اب تک ایک بھی کیس فوجی عدالتوں کو نہیں بھیجا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خط کے بعد وزارت داخلہ متحرک ہو گئی اور اب حکومت کی منظوری ملنے کے بعد وزارت داخلہ جلد یہ کیسز فوجی عدالتوں کو بھیج دے گی۔


خبر کا کوڈ: 681211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681211/دہشتگردی-کے-29-مقدمات-فوجی-عدالتوں-کو-بھیجنے-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org