0
Saturday 4 Nov 2017 11:58

اپر دیر، مکان میں آتشزدگی سے 2 کمسن بہنیں جھلس کر جاں بحق

اپر دیر، مکان میں آتشزدگی سے 2 کمسن بہنیں جھلس کر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث ایک مکان میں آتشزدگی کے نتیجہ میں 2 کمسن بہنیں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ اپر دیر کے علاقہ ڈوگ درہ میں آج صبح صدبر نامی شخص کے مکان میں بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجہ میں صدبر کی 2 بیٹیاں 8 سالہ صائمہ اور 4 سالہ مدیحہ جھلس کر جاں بحق ہوگئی جن کی لاشیں تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق آگ کے نتیجہ میں متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ تاحال موقع پر نہیں پہنچا جس کے باعث مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 681226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش