0
Saturday 4 Nov 2017 15:06

ترک کمپنی کو یونیورسٹی آف سرگودہا کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی

ترک کمپنی کو یونیورسٹی آف سرگودہا کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ بھلوال انڈسٹریل سٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والی ترک کمپنی نے سرگودھا یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے انجینئرنگ، میکینکل اور مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ بھلوال انڈسٹریل سٹیٹ کے سربراہ عدنان میر کی سربراہی میں ترک کمپنی کے وفد دورہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی ORIC ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود سرور نے وفد کو بریفنگ دی۔ انہوں نے وفد کو سرگودھا یونیورسٹی کی جانب سے طلباء کو دی جانے والی تعلیمی و تفریحی سہولیات سے بھی آگاہ کیا، جس پر وفد نے انڈسٹریل سٹیٹ بھلوال میں سرمایہ کاری کے عمل کے دوران انجینئرنگ، میکینیکل اور مختلف شعبوں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ترک کمپنی کو ہر شعبے میں ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے، ترک کمپنی کے وفد نے یونیورسٹی کے مین کیمپس کا بھی دورہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 681234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش