0
Saturday 4 Nov 2017 22:24

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 274 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز، آغا سراج درانی نے افتتاح کیا

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 274 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز، آغا سراج درانی نے افتتاح کیا
اسلام ٹائمز۔ عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 274 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، عرس کا افتتاح قائم مقام گورنر آغاسراج درانی نے چادر چڑھا کر کیا، آغا سراج درانی نے فاتحہ خوانی کی اور شاہ بھٹائی کا کلام سنا۔ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ درگاہ کو پھولوں، خوبصورت جھنڈیوں اور لائٹوں سے آراستہ کیا گیا تھا۔ عرس کی تقریبات کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت میں آغا سراج درانی نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اب ہمارے ساتھ کی ضرورت کیوں پڑی ہے، جب ہم نے جمہوریت کی خاطر ساتھ دیا اس وقت ہم اچھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے سب کریں گے، کسی ایک شخص کے لئے کچھ نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا اب نواز لیگ بھی کرے، نواز شریف مشکل میں ہیں، ایک ہی راستہ ہے عدالتوں کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں اتحاد نہیں ہے اس لئے نیب کے خلاف مضبوط آواز نہیں اٹھائی جا رہی۔ عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور مٹیاری پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، شاہ لطیف کے عقیدت مندوں کے لئے مفت طبی کیمپ، پانی کی سبیلیں اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی مٹیاری سید امداد علی شاہ کی ہدایات پر عرس کے دوران پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے لئے تقریبا 2000 پولیس اہلکار، دس موبائلوں پر مشتمل 100 رینجرز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ انٹیلی جنس نیٹ ورک کو ہائی الرٹ کرکے سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار مقرر کئے گئے ہیں، درگاہ سمیت مختلف مقامات پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں، جبکہ ڈرون کیمرے کے ذریعے میلے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ مختلف مقامات پر واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں، پولیس کے علاوہ کسی کو بھی ڈرون کیمرا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عرس مبارک کے تینوں دن ملاکھڑا اور محفل موسیقی کا انعقاد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 681345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش