0
Saturday 4 Nov 2017 22:49

میئر کراچی وسیم اختر نے ارشد وہرہ سے مراعات واپس لے لیں

میئر کراچی وسیم اختر نے ارشد وہرہ سے مراعات واپس لے لیں
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کو حاصل مراعات واپس لے لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کے ایم سی حکام نے میئر کراچی وسیم اختر کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی میئر ارشد وہرہ سے سیکریٹری کی خدمات واپس لے لی ہیں، اس کے علاوہ ارشد وہرہ سے وارڈن کا پروٹوکول واپس لینے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی مئیر کے پروٹوکول میں وارڈنز کی 2 موبائل بھی تھیں، جنہیں ایندھن کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ارشد وہرہ نے گزشتہ ہفتے ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی، اس وقت انہوں نے ڈپٹی مئیر کا عہدہ چھوڑنے کی بات کی تھی تاہم اب تک انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 681350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش