0
Saturday 4 Nov 2017 23:25

کراچی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی اور آئس ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے جوڑے کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ عبدالستار اور اس کی اہلیہ سلیمہ ستار کے قبضے سے ایک لاکھ 15 ہزار 418 امریکی ڈالر، 70 ہزار سعودی ریال اور 3 لاکھ 57 ہزار اماراتی درہم برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان نے کرنسی ٹفن، کھانے کی اشیاء اور جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔ دوسری جانب جناح ایئرپورٹ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرکے بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عمران نامی ملزم بحرین کے لئے سفر کررہا تھا اور آئس ہیرئن ایک مرتبان میں چھپا رکھی تھی، اسٹیل کے جار میں اوپر شہد اور نیچے آئس ہیروئن بھری تھی، ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 681352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش