QR CodeQR Code

سندھ صوفیاء اکرام کی سرزمین ہے، صوفی ازم کو دہشتگردی شکست نہیں دے سکتی، بلاول زرداری

4 Nov 2017 23:31

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 274 ویں عرس پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی آفاقی شاعری صوفی ازم کی پرچار ہے، اس لئے بھٹائی سرکار کے پیغام امن و محبت کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے، پیپلز پارٹی صوفی ازم کا جدید دور میں تسلسل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ صوفی ازم کو دہشت گردی شکست نہیں دے سکتی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 274 ویں عرس پر پیغام میں کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی آفاقی شاعری صوفی ازم کی پرچار ہے، اس لئے بھٹائی سرکار کے پیغام امن و محبت کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے، سندھ صوفیاء کرام کی سرزمین ہے اور ہمیشہ رہے گی اور صوفی ازم کو دہشت گردی شکست نہیں دے سکتی، پیپلز پارٹی صوفی ازم کا جدید دور میں تسلسل ہے۔


خبر کا کوڈ: 681353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681353/سندھ-صوفیاء-اکرام-کی-سرزمین-ہے-صوفی-ازم-کو-دہشتگردی-شکست-نہیں-دے-سکتی-بلاول-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org