QR CodeQR Code

زرداری گندی زبان استعمال کر کے ماضی کی طرح اقتدار کی سہولت چاہتے ہیں، میاں عبدالمنان

5 Nov 2017 12:58

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء نے کہا کہ اشرافیہ نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کیں، مگر شریف برادران کی زیر قیادت ملک بھرپور ترقی کررہا ہے، مسلم لیگ نون آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون فیصل آباد کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سے سیاست کرنے کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، دوسروں پر الزام لگانے والوں کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کی ترقی ہے، جو عمران خان کو برداشت نہیں، زرداری گندی زبان استعمال کرکے ماضی کی طرح اقتدار کی سہولت چاہتے ہیں، لیکن انہیں اور پی ٹی آئی کو عوام سے نفرت کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہی فیصلہ کریں گے کہ کون پاکستان کا لیڈر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنا چاہے واویلا کریں الیکشن 2018ء میں ہی ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا، آصف زرداری بدبودار گفتگو کے بجائے جمہوری استحکام کے لئے کام کریں، بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو اپنے روئیے پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کیں، مگر شریف برادران کی زیر قیادت ملک بھرپور ترقی کررہا ہے، مسلم لیگ نون آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 681462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681462/زرداری-گندی-زبان-استعمال-کر-کے-ماضی-کی-طرح-اقتدار-سہولت-چاہتے-ہیں-میاں-عبدالمنان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org