QR CodeQR Code

متحدہ پاکستان کیلئے آج کا جلسہ ایک چیلنج، بھرپور پاور شو ناگزیر

5 Nov 2017 14:16

کراچی کا ضلعی وسطی ایم کیو ایم کے سیاسی اثر رسوخ والا ضلع ہے، ہر جماعت وہاں پر اپنا اثر بنانے کی کوشش کر رہی ہے، تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ ایم کیو ایم کا تقسیم ہونے والا مینڈیٹ حاصل کرلیا جائے اور اپنے ووٹ بینک کو بڑھایا جائے، ایم کیو ایم کے اندرونی اختلافات اور گروپ بندی نے متحدہ کو سیاسی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی تقسیم کے بعد کراچی میں پیدا ہونے والے سیاسی خلاء کو پر کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئی ہیں، گزشتہ ایک ہفتے سے شہر کا سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے، کراچی کی سیاست میں ایم کیو ایم پاکستان کے لئے آج کا جلسہ ایک بڑا چیلنج بن گیا، ایم کیو ایم کو اپنی بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاک سر زمین پارٹی، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، اے پی ایم ایل سمیت تمام جماعتیں کراچی میں متحرک نظر آرہی ہیں اور سب کا فوکس آئندہ عام انتخابات ہیں، سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنا سیاسی مرکز کراچی کو بنایا ہوا، جس کے باعث شہر کی سیاسی صورتحال تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جس میں ایم کیو ایم پاکستان مشکلات سے نکلنے کے بجائے مزید پھنستی نظر آرہی ہے۔ اس وقت ضلع وسطی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے، ضلعی وسطی ایم کیو ایم کے سیاسی اثر رسوخ والا ضلع ہے، ہر جماعت وہاں پر اپنا اثر بنانے کی کوشش کر رہی ہے، تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ ایم کیو ایم کا تقسیم ہونے والا مینڈیٹ حاصل کر لیا جائے اور اپنے ووٹ بینک کو بڑھایا جائ ، حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کراچی دورہ کیا اور 25 دسمبر کو کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ادھر پی ایس پی کی جانب سے ایم کیو ایم کی وکٹیں گرانے کیساتھ شہر میں مزید دفاتر کھولنے کا سلسلہ جاری ہے، ایم کیو ایم کے اندرونی اختلافات اور گروپ بندی نے متحدہ کو سیاسی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 681479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681479/متحدہ-پاکستان-کیلئے-ا-ج-کا-جلسہ-ایک-چیلنج-بھرپور-پاور-شو-ناگزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org