0
Sunday 5 Nov 2017 18:53

متحدہ رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش کرنیوالوں کو دھمکیاں ملنے لگیں

متحدہ رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش کرنیوالوں کو دھمکیاں ملنے لگیں
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایف آئی اے بینکنگ سرکل کی جانب سے بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں لیکن اب ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کو دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کو غیر ملکی اور ناقابل شناخت نمبروں سے کالز موصول ہو رہی ہیں، جن کا تعلق ساؤتھ افریقہ اور دیگر ممالک سے بتایا جا رہا ہے جس کا مقصد تفتیش پر اثر انداز ہونا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے کیس میں متحدہ بانی کو مفرور قرار دیا جا چکا ہے، جبکہ ڈپٹی میئر ارشد وُہرہ اور ایم کیو ایم رہنماء رؤف صدیقی سمیت دیگر سے تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کے کے ایف، سن چیریٹی اور نذیر حسین یونیورسٹی سمیت مختلف بینکس سے بھی ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 681524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش