QR CodeQR Code

جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن کی بحالی میں مدد اور تعاون کیلئے تیار ہیں، خرم دستگیر

5 Nov 2017 21:02

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کہا کہ جب 2013 میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی، اس وقت ملک کو بجلی کی قلت او دہشت گردی سمیت کئی دیگر مسائل کا سامنا تھا، جبکہ آج کا پاکستان کہیں زیادہ بہتر اور ترقی یافتہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن کی بحالی میں مدد اور تعاون کیلئے تیار ہے، پاکستان کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اس جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں، جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن کی بحالی میں مدد اور تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سخت کوششیں کررہی ہے، پاکستان کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اس جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ جب 2013 میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی، اس وقت ملک کو بجلی کی قلت او دہشت گردی سمیت کئی دیگر مسائل کا سامنا تھا، جبکہ آج کا پاکستان کہیں زیادہ بہتر اور ترقی یافتہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 681525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681525/جنگ-سے-تباہ-حال-افغانستان-میں-امن-کی-بحالی-مدد-اور-تعاون-کیلئے-تیار-ہیں-خرم-دستگیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org