QR CodeQR Code

ایم کیو ایم اور سندھ حکومت کے درمیان جھگڑے میں عوام پس رہی ہے، ڈاکٹر ارشد وہرہ

5 Nov 2017 20:33

ذرائع سے خصوصی بات چیت میں ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کام کے بجائے نوٹ بنانے میں مصروف ہے، اگر اختیارات کا ہی رونا رونا ہے تو اقتدار کی کرسی سے چمٹے رہنے کے بجائے عوام کے درمیان جائیں اور اپنے محلات میں اضافہ نہ کریں بلکہ کچھ اللہ کا بھی خوف کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور سندھ حکومت کے درمیان جھگڑے میں عوام پس رہی ہے، سندھ حکومت سے اختلاف کی وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان شہر سے کچرا نہیں اٹھا رہی ہے اور اپنے مفادات کے لئے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ذرائع سے خصوصی بات چیت میں ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ اختیارات کا رونا رونے والوں کے پاس جتنا اختیار ہے اتنا بھی کام نہیں کیا ہے، اس لئے اب ایم کیو ایم ڈرامے بازی بند کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کام کے بجائے نوٹ بنانے میں مصروف ہے، اگر اختیارات کا ہی رونا رونا ہے تو اقتدار کی کرسی سے چمٹے رہنے کے بجائے عوام کے درمیان جائیں اور اپنے محلات میں اضافہ نہ کریں بلکہ کچھ اللہ کا بھی خوف کریں۔


خبر کا کوڈ: 681547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681547/ایم-کیو-اور-سندھ-حکومت-کے-درمیان-جھگڑے-میں-عوام-رہی-ہے-ڈاکٹر-ارشد-وہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org