QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، تعداد 68 ہوگئی

6 Nov 2017 11:19

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 50 کو صحت یابی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے، یونٹ کے مطابق اس وقت ڈینگی سے متاثرہ 202 مریض صوبہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی بخار کے باعث ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور کے علاقے ولی آباد پاؤکہ کے رہائشی 55 سالہ لیاقت علی ولد بہادر علی کو ڈینگی بخار کے باعث یکم نومبر کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں داخل کیا گیا تھا جو اتوار کے روز جان کی بازی ہار گیا، جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی۔ رسپانس یونٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 50 کو صحت یابی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ یونٹ کے مطابق اس وقت ڈینگی سے متاثرہ 202 مریض صوبہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 681599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681599/خیبر-پختونخوا-میں-ڈینگی-سے-ہلاکتوں-کا-سلسلہ-نہ-رک-سکا-تعداد-68-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org