0
Monday 6 Nov 2017 14:58

یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان میں قائم کئے جانیوالے کول پاور منصوبے غیر ماحول دوست ہیں، چینی حکام

یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان میں قائم کئے جانیوالے کول پاور منصوبے غیر ماحول دوست ہیں، چینی حکام
اسلام ٹائمز۔ چین کے قائم مقام سفیر ژاؤلی جیان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کیلئے سی پیک کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہو گا، توقع ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبوں، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور گوادر میں آٹھ صنعتی زونوں کے قیام کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائیگا۔ اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چینی سفارت کار نے کہا کہ صنعتی شعبے کی ترقی میں پاکستان کی مدد کرنا، سڑک و ریلوے کے ڈھانچہ جاتی نیٹ ورک کی مزید بہتری سی پیک کا اگلا مرحلہ ہے۔ ایک سوال کے جوا ب میں ژاؤلی جیان نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ پاکستان میں قائم کئے جانیوالے کول پاور منصوبے غیر ماحول دوست ہیں، اس قسم کی رپورٹیں محض افواہیں ہیں کیونکہ ان منصوبوں میں تازہ ترین شاہکار ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے، اس ٹیکنالوجی کا اچھی طرح تجربہ کیا گیا ہے اور یہ ماحول دوست ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں پیدا کی جانیوالی بیشتر توانائی کوئلے سے حاصل کی جاتی ہے، دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک اس سے استفادہ کررہے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کی پاکستان، چین اور پورے خطے کیلئے زبردست اہمیت ہے، یہ امر انتہائی باعث اطمینان ہے کہ سی پیک پر عملدرآمد کا کام احسن طریقے سے جاری ہے اور توانائی سے متعلق بعض منصوبے مقررہ پروگرام سے پہلے مکمل کرلئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 681647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش