0
Tuesday 7 Nov 2017 11:19

نواز شریف پر جھوٹے الزام کے باوجود سپریم کورٹ میں ٹرائل ہوا، مریم اورنگزیب

نواز شریف پر جھوٹے الزام کے باوجود سپریم کورٹ میں ٹرائل ہوا، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، نوازشریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو اقامہ پر نکال دیا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاثر دیا جاتا تھاکہ جے آئی ٹی اور نیب سے بھاگا جا رہا ہے، وقت کے ساتھ تمام تاثرات غلط ثابت ہوئے، انہوں نے کہا کہ دو بار وزیراعلیٰ اور 3 بار وزیراعظم رہنے کے باوجود کوئی ایک کرپشن ثابت نہ ہوئی، وہ کونسا برا عمل ہے جس کی وجہ سے وزیر اعظم کو گھر بھیجا گیا؟، جب کچھ نہ ملا تو اقامے پر فیصلہ سنا کر منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا، اب جو بھی فیصلہ ہو وہ آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں عدالتوں اور افواج پاکستان کو متنازع بناتے ہیں، عدالتوں سے بھاگ کر راتوں کو جلسے کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی۔
خبر کا کوڈ : 681820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش