0
Tuesday 7 Nov 2017 14:40

پشاور ٹریفک پولیس کی رکشوں اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر بنے تشدد آمیز فلمی تصاویر مٹانے کی مہم

پشاور ٹریفک پولیس کی رکشوں اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر بنے تشدد آمیز فلمی تصاویر مٹانے کی مہم
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں وی آئی پیز کو چالان کرنے کے بعد ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے رکشوں اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر بنے تشدد آمیز فلمی تصاویر مٹانے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔ پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ (مزدا، بس، ویگن اور رکشہ) کے پیچھے پشتو فلموں کے پر تشدد مناظر کی تصاویر پینٹ کرنے کا سلسلہ عام ہے جو ہر رکشے اور بس پر بنے ہوتے ہیں جن کو مٹانے کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس نے خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار رکشوں اور بسوں کو روک کر تشدد آمیز اور فلمی تصاویر پر سیاہ اسپرے کررہے ہیں۔ شہریوں نے اس مہم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں پر اسلحہ اور دیگر تشدد آمیز تصاویر معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن سکتی ہے اس لئے انہیں ہٹانا انتہائی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 681859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش