0
Wednesday 27 Apr 2011 13:41

افغانستان سے فوج کے انخلا کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، رابرٹ گیٹس

افغانستان سے فوج کے انخلا کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، رابرٹ گیٹس

واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوج کے انخلا پر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یہ بات انھوں نے واشنگٹن میں اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ جولائی میں افغانستان سے فوجیوں کی واپسی شروع ہو رہی ہے، تاہم اب تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ ابتدائی طور پر کتنے فوجی واپس بلائے جائیں گے۔ رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی و اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی جانب سے تاحال اس سلسلے میں سفارشات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں ایک لاکھ بتیس ہزار غیرملکی فوجی موجود ہیں۔ امریکا نے جولائی دو ہزار گیارہ سے افغانستان سے فوج کی واپسی کا اعلان کر رکھا ہے مگر ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے فوجی واپس آئیں گے اور ان کی واہپسی کا طریقہ کار کیا ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 68187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش