0
Tuesday 7 Nov 2017 19:02

پشاور، ہشتنگری سے لاپتہ شخص قتل، لاش ویران کنویں سے برآمد

پشاور، ہشتنگری سے لاپتہ شخص قتل، لاش ویران کنویں سے برآمد
اسلام ٹائمز۔ ہشتنگری سے 16 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے معمر شخص کی گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا۔ سفاک قاتلوں نے لین دین کے تنازعہ پراسے اغواء کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے مقتول کی بوری بند نعش کنویں سے برآمد کرکے 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 16 روز قبل 65 سالہ سردار خان ہشتنگری کے علاقہ رامپورہ سے گھر آتے ہوئے لاپتہ ہوا، جس کی رپورٹ اسکے بیٹے زیارت گل نے تھانہ ہشتنگری میں درج کرائی، گزشتہ روز اطلاع ملی کہ سلیم، جہانگیر، پرویز اور میاں گل نے جن کے اسکا لین دین کا تنازعہ تھانے اغواء کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش کو بوری میں بند کرکے داودزئی کے علاقہ شکر پورہ کے ویرانے میں واقع کنویں میں پھینک دیا۔ پولیس نے کنویں سے لاش برآمد کرلی، پولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 681909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش