0
Wednesday 27 Apr 2011 13:19

نصیرآباد میں دہشتگرد گروہ کا سربراہ گرفتار،اسلحہ برآمد، خیبر باڑہ میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

نصیرآباد میں دہشتگرد گروہ کا سربراہ گرفتار،اسلحہ برآمد، خیبر باڑہ میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

 کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ نصیرآباد میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ کے سربراہ کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں غیرملکی ہتھیار برآمد کر لئے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئر شہزاد اختر نے بتایا کہ ایف سی نے سبی، نصیر آباد اور جعفرآباد میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات کے پیش نظر نصیر آباد کے علاقے گوٹھ میر حسن میں دہشت گرد گروہ کی کمین گاہ پر چھاپہ مار کر وہاں سے گروہ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا اور کمین گاہ سے لانچرز، ایل ایم جی، ایس ایم جی، مختلف بور کی رائفلز، ہزاروں راؤنڈز اور بلٹ پروف جیکٹس سمیت بھاری تعداد میں غیرملکی ہتھیار برآمد کر لئے گئے، انہوں نے کہا کہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔
ادھر قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ ایک نجی نیوز چینل نے نیوز اپ ڈیٹ میں ابھی ابھی اس خبر کی رپورٹ نشر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔

خبر کا کوڈ : 68194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش